ہم انٹرنیٹ سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہو جائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سکندر سلطان راجہ

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، الیکشن کمیشن موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے، اس عمل میں ہر شہری اپنا حصہ ڈالے، انتخابات صاف و شفاف ہوں گے، ووٹرز اپنا ووٹ آزادی کے ساتھ اپنی مرضی سے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ڈال سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن پرسیکیورٹی کے انتظامات پوری طرح مکمل ہیں، ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوجائے گا۔

لوگ 8300 سے اپنی معلومات کیسے حاصل کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں سکندر سلطان راجا نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔

’الیکشن کمیشن موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا، ہے، الیکشن کمیشن اپنی تجاویز دے سکتا ہے لیکن الیکشن کمیشن ان کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ان واقعات میں کافی زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں، ہم موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگرد سرگرم ہو جائیں یا دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے توکون ذمہ دار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن منیجمنٹ سسٹم انٹرنیٹ پر انحصار نہیں کرتا، انٹرنیٹ سروس کی بندش سے انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سنٹرز کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں موجود ہیں اور الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے، مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، ابھی تک کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

عوام افواہوں پر کان نہ دھریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 130 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 130 لاہور میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟