کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پولنگ عمل کو شفاف قرار دے دیا

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عام انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا ہے اورا س پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملک میں عام انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے مدعو کیے گئے بیرون ملک سے آنے والے مختلف مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں کامن ویلتھ مبصر گروپ کے 25 رکنی وفد نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ حلقہ این اے 47 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے دوران کامن ویلتھ مبصر وفد نے پولنگ کے عمل کو شفاف کرار دیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

’انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے‘

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمئن ہیں، دنیا میں انٹرنیٹ سروس متعارف ہونے سے قبل بھی ہم الیکشن کرا رہے تھے، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں البتہ نتائج بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ مبصرین کے دوروں کا مقصد پاکستان میں انتخابی عمل کی نگرانی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے