‘ابھی کلمہ پڑھ کے جھوٹ بولے گا‘: حامد میر کا اسحاق ڈار سے متعلق بیان

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ٹی و ی چینلز کی الیکشن کے نتائج پر ٹرانسمیشنز اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں نجی ٹی وی پر جاری ٹرانسمیشن میں ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کو ان کی رائے جاننے کے لیے فون کال پر لیا گیا ، جیسے ہی انہوں نے ’بسم اللہ‘ پڑھ کر جواب دینا شروع کیا تو سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے ساتھی صحافی کو سرگوشی میں کہا کہ اب یہ کلمہ پڑھ کرجھوٹ بولے گا۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تبصروں کا انبار لگ گیا۔ کسی نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کلمہ پڑھ کر جھوٹ بولا گیا ہو تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ میڈیا اب ایک مذاق بنتا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم بہت گناہگار ہیں لیکن ہم اتنی بڑی سزا کے بھی حق دار نہیں ہیں۔

https://Twitter.com/thedeba__/status/1755887307339468949?s=20

نشاء آفتاب لکھتی ہیں کہ مین اسٹریم میڈیا اب مذاق بنتا جا رہا ہے اور اس کے لیے مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

حامد میر کے بیان  پر ایک صارف نے کہا، پہلے مجھے لگ رہا تھا کہ شاید مجھ سے سننے میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔

عائزہ حیدر نے لکھتی ہیں کہ ٹیکنالوجی حیرت انگیز ہے جو اس طرح کی کلاسک سرگوشیوں کو بھی ریکارڈ کرتی ہے۔

ایک صارف نے حامد میر سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ مزا آ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp