ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں 5 فیصد لوگوں نے بھی ووٹ نہیں دیا،  ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتائج آنا شروع ہوئے لیکن فارم 45 اور 46 دینے سے روک دیا گیا، فارم 45 اور 46 کے نتائج میں بدترین طریقے سے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔

’کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ووٹ ملے‘

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت ہے، پورے شہر میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ووٹ ملے۔

پی ایس 91 کے نتائج سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں محمد فاروق 23 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی ایس 91 میں ایم کیو ایم نے 5 ہزار ووٹ لیے تھے۔انہوں نے کہا کہ صرف 5 ہزار ووٹ لینے والی ایم کیو ایم کو این اے میں 88 ہزار ووٹ دے دیے گیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے امیدوار خواجہ اظہار جیت گئے لیکن پی ایس میں جماعت اسلامی جیت گئی۔

انہوں نے کہا کہ این اے 236 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عالم گیر کو 11 ہزار ووٹ دکھائے گئے اور جماعت اسلامی کے امیدوار کے 21 ہزار ووٹ دکھائے گئے جب کہ فارم 45 اور 46 کے مطابق ووٹ اس سے کئی زیادہ تھے۔

 ’انتخابات کرانے کا تکلف ہی کیوں کیا؟‘

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم جیتے ہیں، جو ہماری سیٹیں ہیں وہ ہمیں ملنی چاہئیں، جماعت اسلامی کے پاس فارم 45 موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم کو مسلط کیا جارہا یے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پوری دنیا کے سامنے تماشہ بنا ہوا ہے، جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ کی توہین کے خلاف پورے پاکستن میں احتجاج کرے گی اور دھرنا دے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح سے بار بار مینڈیٹ پر قبضہ کرکے عوام کو کیا میسیج دینا چاہتے ہیں، کراچی کے شہری پوچھ رہے ہیں کہ ہم ووٹ بھی دیتے ہیں اس کے باوجود ہرا دیا جاتا ہے، 38 ارب روپے کا انتخاب ایسے ہی کروانا تھا تو یہ تکلف بھی کیوں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں میں 2 سے 3 نشستیں پیپلز پارٹی کے حق میں ہیں باقی جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کی ہیں، شہر میں ایک مرتبہ پھر سے زبردستی ایم کیو ایم کو مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے