انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کی حکمت عملی اب کیا ہوگی؟

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق سب سیاسی جماعتوں سے آگے ہیں تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف نے تمام جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو دعوت دیتے ہوئے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اس وقت کیا سوچ رہی ہے؟

تحریک انصاف کی اس وقت قومی اسمبلی میں سرکاری نتائج کے مطابق 99 نشستیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ فارم 45 کے مطابق قومی اسمبلی کے 180 نشستوں پر ان کے امیدوار انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ سیاسی حکمت عملی سے متعلق ہدایات کا انتظار کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر، سینیٹر علی ظفر و دیگر وکلا اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے جائیں گے جہاں عمران خان سے انتخابات کے بعد ان کی پہلی ملاقات متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 90 سے زائد امیدوار جو انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکے وہ فارم 47 عدالت میں چیلنج کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مکمل نتائج آنے کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے جمعیت علمائے پاکستان یا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مولانا شیرانی کی جمعیت علمائے پاکستان میں شمولیت کا اعلان کریں تاہم علامہ راجا ناصر عباس کی مجلس وحت مسلمین میں بھی شمولیت زیر غور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ