بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سیاحت و اعلیٰ تعلیم کے وزیر تیم جین امنا الونگ تالاب میں پھنس گئے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب لتے لیے۔
مزید پڑھیں
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے سیاحت اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر تیم جین امنا الونگ ایک تالاب میں ایسے پھنسے کہ ان سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا۔ ان کے ساتھیوں نے بہت مشقت کی تب جاکر وزیر موصوف تالاب سے نکل پائے۔ تالاب سے باہر نکلتے ہوئے وزیر نے کہا کہ آج سب سے بڑی مچھلی میں ہی ہوں۔
Temjen Imna Along (@alongimna), Nagaland Minister and BJP Leader tweeted his own video where he was stuck in water. In the video he can b heard saying “Aaj sabse bada machchi main hi hoon”.
Isn’t he too cute? 😍#TemjenImnaAlong #NagalandMinsiter #Video #CuteVideo pic.twitter.com/SsLqN9LQpF
— IndiaToday (@IndiaToday) February 10, 2024
اس واقعہ کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں اور اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’پتلے ہوئيے مہاراج‘ جبکہ ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’ہمیں اپنے ملک میں ان جیسے لیڈران کی ضرورت ہے۔