آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی آخری فلم’کاغذ2‘ یکم مارچ کو ریلیز ہوگی

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے فلم ’کاغذ2‘ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کاغذ‘ 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر ’کاغذ2‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوپم کھیر نے اپنے دوست آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے لیے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھی۔ انوپم کھیر نے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے پیارے ستیش کوشک، آپ کے جنونی اور بد قسمتی سے آخری پروجیکٹ ’کاغذ2‘ کا ٹریلر کل ریلیز ہو رہا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس فلم کو بنانے کے لیے آپ نے کتنی محنت کی ہے، لیکن اب ہم سب اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس فلم کی چمک دنیا تک پہنچے، آپ کو ہمیشہ پیار۔

ستیش کوشک کی محبت بھری یاد میں فلم ’کاغذ2‘ یکم مارچ 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں انوپم کھیر، ستیش کوشک، درشن کمار، نینا گپتا اور اسمرتی کالرا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کامیڈین اور اسکرین رائٹر ستیش کوشک گزشتہ برس 8 مارچ کو 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کوشک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، جب وہ دہلی میں کار میں سفر کر رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

ستیش کوشک 13اپریل 1956کو پیدا ہوئے تھے۔ ستیش کوشک کو مسٹر انڈیا، دیوانہ مستانہ، رام لکھن اور ساجن چلے سسرال میں اداکاری کے لیے اور سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘ کی ہدایت کاری کے لیے جانا جاتھا تھا۔ انہوں نے آخری بار راکل پریت سنگھ کی فلم ’چھتری والی‘ میں کام کیا تھا جو ان کے انتقال سے قبل 20 جنوری 2023 میں ریلیز کی گئی تھی۔

ستیش کوشک نیشنل سکول آف ڈراما اینڈ فلم اسنٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔ انہوں نے 1995میں ششی کوشک کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے شانو کاشک کا انتقال 1996 میں صرف 2 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

ستیش کوشک سب اداکار بننے 1979میں ممبئی پہنچے(تصویر:ہندوستان ٹائمز)

آنجہانی اداکار ستیش کوشک نے وفات سے 2 روز قبل گیت نگار جاوید اختر کی ہولی پارٹی میں بھی شرکت کی تھی، انہوں نے 7 مارچ 2023 کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر علی فضل، رچاچڈھا اور جاوید اختر کے ساتھ ہولی تقریبات کی تصاویر بھی شئیر کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت