پولیس نے فارم 45 چوری اور مجھے قتل کرنے کی نیت سے گھر پر چھاپہ مارا، خرم شیر زمان

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے سندھ پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے فارم 45 چوری کرنے یا انہیں مارنے کی غرض سے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے بیوی بچوں کو ڈرایا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بتایا کہ گزشتہ رات پولیس کی بھاری نفری اور سادہ لباس میں ملبوس درجنوں پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا، ’مجھے خدشہ تھا کہ پولیس فارم 45 چوری کرنے یا مجھے اغوا یا قتل کرنے کے لیے آئی ہے، میری جان کو خطرہ ہے۔‘ خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا، عدالتوں میں جانا اور احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

انہوں نے کہا، ’میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میں شہید کا بھائی ہوں، میرا بھائی ائیر فورس میں تھا جو شہید ہوا ہے، میرے گھر کی حفاظت کرنا، شہید کے گھر کی  حفاظت کرنا افواج پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس آدھی رات کو گھر میں گھس کر میری بیوی اور بچوں کو ڈرا رہی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور چیف  جسٹس سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟