بلوچستان میں 4 بڑی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو  اپنی نشستوں پر شکست

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے بعد نتائج آنا شروع ہوئے اور 3 روز تک مسلسل آتے رہے اور 3 روز کے بعد آج بلوچستان میں قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کے نتائج مکمل کر لیے گئے۔ ان نتائج میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے اکثر صوبائی قائدین کو شکست کا سامنا رہا۔

جعفر مندوخیل کو شکست

قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی جعفر مندوخیل کو شکست ہوئی۔ جعفر مندوخیل کو جمعیت علمائے اسلام کے فضل قادر مندوخیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 2 ژوب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چنگیز جمالی ناکام

اسی طرح پیپلز پارٹی کی صوبائی صدر چنگیز جمالی کو بھی قومی اسمبلی کے این اے 255 پر کامیابی نصیب نہ ہوئی۔ ان کے مد مقابل ن لیگ کے خان جمالی تھے جنہوں نے اس حلقے سے چنگیز جمالی کو شکست سے دوچار کیا۔

مولانا عبدالواسع کو شکست کا سامنا

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر اور سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو بھی انتخابات 2024 میں شکست کا سامنا کرنا پڑھا، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار مولوی نور اللہ الیکشن لڑ رہے تھے۔

اصغر اچکزئی ناکامی سے دوچار

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کو بھی اپنے حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اصغر اچکزئی پی بی 51 چمن سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جنہیں آزاد امیدوار کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق نے شکست دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp