وی ایکسکلوسیو: عمران خان کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے تشویش تھی، یاسمین راشد

ہفتہ 11 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’وی نیوز‘ کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں تحریک انصاف پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ’میری جنرل فیض سے کوئی لڑائی نہیں ہے کہ میں آرٹیکل چھ کا ذکر کروں۔ باجوہ صاحب کے حوالے سے اس لیے کہتے ہیں کہ انہوں نے خود کہا کہ وہ مداخلت کرتے رہے ہیں‘۔

تحریک انصاف کی سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن ہماری ایف آر نہیں کاٹی گئی۔ ہم چاہتے تھے ڈرٹی ہیری ،رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم شہباز شریف پر ایف آئی آر درج ہو، مگر ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

ہمیں عمران خان کی سیکیورٹی کی فکر ہو گئی ہے

ان کا کہنا تھا جب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، انہیں گولیاں لگیں اس وقت میں اس کنٹینر پر موجود تھی۔  ہم گھر سے نکلتے ہیں تو ہم سب سے پہلے ان کی سیکیورٹی کا سوچتے ہیں۔ اگر خان صاحب کو گرفتار کر لیتے ہیں تو ہمیں ان کی سیکیورٹی کی فکر ہوگی۔

عمران خان نے نواز شریف کا حال پوچھنے کا کہا تھا

سابق وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے تو جنرل باجوہ نےکوئی کال نہیں کی، البتہ عمران خان نے مجھے نواز شریف کے پاس بھیجا تھا  کہ میری طرف ان کی طبیعت پوچھیے، اگر وہ باہر سے معالج بلوانا چاہتے ہیں تو ہم بلوا لیتے ہیں۔ عمران خان نے مجھ سے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ نواز شریف جب سروسز ہسپتال آئے تو ان کے پلیٹلس گرے ہوئے تھے۔ ہم نے ان کی بیماری کا پتا لگا لیا تھا اور یہاں پر ان کا علاج بھی شروع ہوگیا تھا۔

مجھ سے کوئی فوجی بات نہیں کرتا

تحریک انصاف کی سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ مجھ سے کوئی فوجی بات نہیں کرتا، نہ ہی میں ان سے بات کرتی ہوں۔ نواز شریف کےعلاج کے حوالے سے جنرل باجوہ کا کیا کام کہ وہ مجھے سے بات کرتے۔

مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑوں گی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ اگر عمران خان نے مجھے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تو میں ضرور مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑوں گی۔ میں امید کرتی ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں اس میں ملک کی بہتری ہے۔ جتنی جلدی ہو سکے تمام الیکشن کروائے جائیں۔ ہم بجٹ کے بعد الیکشن پر متفق نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں فوری الیکشن ہوں۔

پرویز الہی کو پنجاب کا ٹکٹ ملے گا ؟

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو سینیئرصدر بنایا جا رہا ہے۔ انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مل رہا ہے یا نہیں اس بارے میں پرویز الٰہی سے پوچھیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ہیں جن کا پارٹی کی پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی اہم کردار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟