خواجہ آصف نے دھاندلی کی، ثبوت عدالت میں پیش کروں گی، ریحانہ ڈار

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔ ریحانہ ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواجہ آصف نے دھاندلی کی، ثبوت عدالت میں پیش کروں گی۔

درخواست گزار ریحانہ ڈار نے عام انتخابات میں فارم 47 جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی فارم 47 جاری کیا۔ خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 45 کا نتیجہ بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سیالکوٹ میں ریحانہ ڈار کی قیادت میں الیکشن نتائج کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پی ٹی آئی اور قومی پرچم تھام رکھے تھے، ریحانہ ڈار نے ریلی کے دوران کچہری چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قرآن پر فیصلہ ہوگا، میں الیکشن جیت چکی ہوں، سب سے پہلے میں قرآن پاک پر حلف دوں گی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ دھاندلی کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، تمام ثبوت عدالت میں پیش کروں گی، ڈی پی او، ڈی سی، آر او اور خواجہ آصف کی دھاندلی کی تمام ویڈیوز مجھے موصول ہو چکی ہیں۔ روزانہ اسی طرح احتجاج کروں گی۔ میں نے 65 ہزار کی لیڈ حاصل کی تھی، خواجہ آصف نے آر او کیساتھ مل کر دھاندلی کی۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو این اے 71 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو شکست دیدی تھی۔ الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے خواجہ محمد آصف ایک لاکھ 19 ہزار ایک ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار ایک لاکھ 4 سو 82 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟