ملتان ایئرپورٹ: ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات مسافر کو واپس لوٹا دیے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر مامور ڈیوٹی پورٹر(ایک پورٹر کی بنیادی ذمہ داریوں میں ایئرپورٹ پر مہمانوں کا سامان لے جانا، کوئی معمولی مسئلہ جیسا کہ کوئی خراب لائٹ ٹھیک کرنا اور ایئرپورٹ عمارت کے اندر صفائی برقرار رکھنا شامل ہے) نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر پورٹر یاسر کو ایک بین الاقوامی بریفنگ ایریا سے جیولری باکس ملا تو اس نے فوراً ڈیوٹی منیجر کو اطلاع دی۔

بریفنگ ایریا میں اس وقت گلف ایئر جی ایف 789 کی ملتان سے بحرین پرواز کی بریفنگ جاری تھی۔

یاسر کی اطلاع پر پورٹر منیجر نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تقریبا 50 منٹ میں جیولری باکس کے اصل مالک کا سراغ لگایا اور تصدیق کے بعد ڈی ٹی ایم نے جیولری باکس مسافر کے حوالے کر دیا۔

باکس میں موجود جیولری کی مالیت 5 لاکھ 10 ہزار روپے تھی۔

مسافر نے ایئرپورٹ اہلکاروں بالخصوص یاسر کی ایمانداری کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp