ملک میں مون سون کا اگلا سیزن کب سے شروع ہوگا؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گی اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیل جائیں گی جس کے باعث ملک میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

کشمیر

27 (رات) سے 31 جولائی کے دوران کشمیر وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، پونچھ ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب

28 تا 31 جولائی اسلام آباد اراولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد ، ساہیوال، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ ، نگانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے سیلابی صورتحال، عوام بے یارومددگار

29 جولائی سے 31 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لو بدراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور ، رحیم یار خان اور لیہ میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا

28 سے 31 جولائی کے دوران دیر ، سوات کوہستان ، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، انگرام، بونیر، کوہاٹ، واجور، مہمند، خیر، مانسبرو، ای بے آباد، ہری پور ، پشاور ، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اور کزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: مون سون کی آمد، نالہ لئی سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

بلوچستان

29 سے 31 جولائی کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم خضدار، قلات، لسبیلہ ، آواران، انگور، کیچ، زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہر نائی، نصیر آباد اور جعفر آباد میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

سندھ

29 اور 30 جولائی کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی، حیدر آباد، مٹھی، سانگھڑ، عمر کوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص، طلحہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان

28 اور 29 جولائی کو گلگت بلتستان میں موسم مطلع ابر آلود یا جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اور شگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘