سندھ ہائیکورٹ میں 40 سے زائد حلقوں کے نتائج چیلنج

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات کے نتائج کے بعد اعتراضات کے عمل شروع ہوچکا ہے، اب تک سندھ ہائیکورٹ میں 40 سے زائد درخواستیں دائر ہوچکی ہیں۔

نتائج کو چیلنج کرنے والوں میں سب سے بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ہے، جن کا اپنی درخواستوں میں یہ کہنا ہے کہ فارم 45 ان کے پاس موجود ہیں جن کے مطابق وہ بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے این اے 238، این اے 248 کا نتیجہ آزاد امیدوار ارسلان خالد نے چیلنج کیا ہے، یہ سیٹ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی جیت چکے ہیں، این اے 241 کا نتیجہ آزاد امیدوار جاوید جتاری چیلنج کرچکے ہیں یہ سیٹ اب تک کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ جیت چکے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشست 231 کا نتیجہ آزاد امیدوار خالد محمود چیلنج کرچکے ہیں اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو کامیابی ملی ہے، این اے 242 کی نشست جہاں سے متحدہ قومی مومنٹ کے مصطفیٰ کمال کامیاب قرار پائے ہیں ان کے نتیجے کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دوا خان نے چیلنج کیا ہے، ایم کیو ایم ہی کے فاروق ستار کی قومی اسمبلی کی نشست 244 پر کامیابی کو پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے چیلنج کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست 237 پر کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار اسد عالم کی کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار ظہور محسود نے چیلنج کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل کی این اے 243 پر کامیابی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شجاعت علی خان نے چیلنج کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست 245 پر ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی کو آزاد امیدوار عطااللہ نے، این اے 239 نبیل گبول، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کی کامیابی بھی چیلنج کردی گئی ہے۔

جماعت اسلامی نے بھی کراچی کی 4 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ کا رخ کیا ہے، جماعت اسلامی کے مطابق پی ایس 104 پر ایم کیو ایم کے دانیال کو کامیابی دی گئی ہے، پی ایس 124 پر ایم کیو ایم کے عبدالباسط کو پی ایس 123 پر ایم کیو ایم کے عبدالوسیم کو جبکہ پی ایس 126 پر ایم کیو ایم ہی کے افتخار عالم کو کامیاب قرار دیا ہے جبکہ فارم 45 کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار یہ نشستیں جیت چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp