جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے انتخابات میں جماعت کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ قبل ازیں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ
جہانگیر خان ترین نے پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 12, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر جاری ایک پوسٹ میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ’ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس انتخابات میں میری حمایت کی ، میں اپنے مخالفین کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان کے عوام کی خواہشات کا بے حد احترام کرتا ہوں۔ لہٰذا میں نے چیئرمین استحکام پارٹی پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Related Posts
انہوں نے لکھا کہ’ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحی کےمطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ امید ہے کہ اگلے چند سالوں میں پاکستان بہترین ترقی کرے گا۔
ترجمان جماعت اسلامی
دریں اثنا جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے اپنے بیان میں سراج الحق کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ‘میں بھر پور کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا اور کارکنان نے بے انتہا محنت کی ہے جو اللہ تعالیٰ و قبول فرمائے‘۔
قیصر شریف کے مطابق استعفیٰ میں یہ بھی لکھا گیا کہ سراج الحق اس ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت کی امارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو ہوگا
ترجمان نے کہا اس صورتحال کے پیش نظر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 17 فروری کو طلب کر لیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ نئے امیر کے سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کے نام پیش کیے گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق پارٹی سربراہ کا انتخاب ہر 5 سال بعد ہوتا ہے۔