ایس ای سی پی صارف دوست کارپوریٹ رجسٹری متعارف کرانے کے لیے تیار

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کمپنی کی رجسٹریشن اور پوسٹ کارپوریشن فائلنگ کو مزید سہل ، شفاف اور تیز تر کرنے کے لیے اپنی نئی جدید اور صارف دوست کارپوریٹ رجسٹری ’ای زیڈ فائل‘ متعارف کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

نئی ڈیجیٹل کارپوریٹ رجسٹری ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت کمیشن کے تمام ریگولیٹری پراسیس کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ نئی رجسٹری جلد فائلنگ کے پرانے پورٹل ای سروسز سے تبدیل کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

جدید کارپوریٹ رجسٹری ’ای زیڈ فائل‘  ایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں ’ای زیڈ فائل‘ پورٹل اپنے صارفین کو کمپنی کی رجسٹریشن یا دیگر ریگولیٹرفی فائلنگ کے لیے ہر مرحلے پر رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ، کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ریگولیٹری فرہم ورک کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی نے موجودہ قواعد و ضوابط کا جامع جائزہ لے کر اور متعدد فارموں کو ضم کرکے ریگولیشنز کے تحت فائل کیے جانے والے فارم کی تعداد 75 سے کم کرکے 28 کر دی ہے۔

اس سلسلے میں ایک جامع ’کمپنیز ریگولیشنز 2024‘ جاری کیے گئے ہیں۔ نئے ریگولیشنز میں کمپنی کی رجسٹریشن ، پوسٹ انکارپوریشن کمپلائنس اور رپورٹنگ، کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 42 کے تحت لائسنس کے اجرا، شیئر کیپیٹل کا مزید اجرا، گروپ رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے آسان اخراج کے ضوابط شامل کیے گئے ہیں۔

فائلنگ کی آسانی کے لیے مختلف فارم اور درخواستوں کے نمونے بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ’کمپنیز ریگولیشنز 2024‘ کو نئی رجسٹری کے آغاز سے مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp