ن لیگ، پیپلزپارٹی مک مکا کا توڑ نکالیں گے، تحریک انصاف کا بلاول کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اس بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت سازی کا حق تحریک انصاف کا ہے کیونکہ ہمارے پر اکثریت ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم ان کی ہر سازش اور پسِ پردہ مک مکا کا توڑ نکال کر ملک و قوم کو ان کے شر سے محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے نئے ناٹک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ آصف زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو شریف برادران کے ساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے کے بجائے تحریک انصاف کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے اور ووٹ کی کھلی بے حرمتی کی مذمت کرتے۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بلاول بھٹو کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے۔

بلاول اپنے والد کے اشاروں پر چل رہا ہے

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بلاول اپنے والد کے اشاروں پر اپنی خاندانی اور موروثی سیاست کو ننگی بددیانتی اور اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے زندہ رکھنے کی کوششیں کررہا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ آئینی، حکومتی اور پارلیمانی عہدوں کی آپس میں تقسیم کے بعد باہم فاصلوں کی اداکاری ان کے کسی کام آئے گی نا عوام ان کے جھانسے میں آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ قوم کی آئندہ نسلوں کو گروی رکھ کر اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے مکروہ منصوبے عوام خاک میں ملائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟