راجا ناصر عباس کا عمران خان کے ہر فیصلے کی بلامشروط حمایت کا اعلان

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم بلامشروط تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

راجا ناصر عباس نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، عام انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، شفاف الیکشن ہوتے تو ملک آگے نکل جاتا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو غلامی سے نجات دلانے کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا کوئی ذاتی مقصد یا ایجنڈا نہیں۔ وطن کی بقا کے لیے خون کے آخری قطرے تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

راجا ناصر عباس نے کہاکہ عوامی رائے پر ڈاکا ڈالنے کے اچھے نتائج سامنے نہیں آتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہمند میں اہم رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، ہزاروں مکین مشکلات سے دوچار

کے پی دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا رہا، پی ٹی آئی دور کے فیصلوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، عابد شیر علی

خون کے چند قطروں سے بیماریوں کی تشخیص کا دعویٰ، ارب پتی سے سزا یافتہ جعلساز تک الزبتھ ہومز کا حیران کن سفر

پاکستان کی بڑی عالمی کامیابی، 74 سال بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کا وعدہ

ویڈیو

مہمند میں اہم رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، ہزاروں مکین مشکلات سے دوچار

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟