پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘فرانس کے عالمی فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔

ہدایت کار رافع راشدی کی اس شارٹ فلم میں عدنان صدیقی،ماہا طاہرانی اور فوزیہ امان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

کانز فلمی میلے کی شارٹ فلم کیٹگری میں فلم کے منتخب کیےجانے کا اعلان رافع راشدی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کیا ہے جس میں فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جو کہ انسانی رشتوں اور سماجی مسابقت کے گرد گھومتی ہے۔ فرانس کے شہر کانز میں کانز فلمی میلہ رواں سال 14 مئی سے شروع ہوگا اور 25 مئی تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp