جنوبی غزہ میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے 3 اسرائیلی فوجی کون ہیں؟

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے 3 فوجیوں کے نام ظاہر کردیے ہیں۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج نے 3 ریزرو فوجیوں کے نام بتائے جو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک عمارت میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

خان یونس کی ایک عمارت میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے 3 اسرائیلی فوجیوں میں 36 سالہ لیفٹیننٹ کرنل نیتنیل یاکوف ایلکوبی، 30 سالہ میجر یائر کوہن اور 27 سالہ سارجنٹ زیو چن شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل نیتنیل یاکوف ایلکوبی اسرائیلی فوج کی 630 ویں بٹالین کے کمانڈر تھے، میجر یائر کوہن 630ویں بٹالین میں قائم مقام کمپنی کمانڈر تھے اور سارجنٹ زیو چن کا تعلق بھی اسرائیلی فوج کی 630ویں بٹالین سے تھا۔

اس دھماکے میں اسرائیل کے 2 ریزرو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp