خوراک میں کسی بھی چیز کی زیادتی صحت و تندرستی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔عموماً یہ سوچا جاتا ہے کہ دالیں اور سبزیاں کم تو جبکہ گوشت اچھی اور بہتر غذا ہے۔ دالیں اور سبزیاں بھی گوشت کی طرح ایسے ہی غذائی اجزاء رکھتی ہیں جو انسانی صحت و تندرستی کے لیئے اشد ضروری ہیں۔
برطانیہ کی نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبزی سے حاصل ہونے والی پروٹین کے مقابلے میں گوشت کی پروٹین جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانوروں پر مبنی پروٹین کی غذا سے پودوں پر مبنی غذا میں منتقلی پٹھوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں موجود چھ لاکھ سبزی خوروں کو پٹھوں کی مضبوطی کے لیے ذیادہ دالیں اور اناج کھانے کی ضرورت ہے۔
تحقیق دانوں ںے مشورہ دیا ہے کہ اچھی صحت کے لیے پودوں اور جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کی متوازن غذا استعمال کرنی چاہیے۔
گوشت جسمانی ضروریات کیلئے آئرن حاصل کرنے کے سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ ماہرخوراک کے مطابق انڈے، ہری سبزیاں اور دالوں میں بھی آئرن ہوتا ہے لیکن ان تمام چیزوں میں موجود آئرن جسم میں اچھی طرح جذب نہیں ہوتا بلکہ اس کے مقابلے میں گوشت سے آئرن جسم میں اچھی طرح جذب ہوتا ہے۔
انسانی جسم کو روزانہ 18 گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ لال گوشت، دالوں، مشروم، کاجو، آلو اور پالک کا استعمال کر کے پوری ہوسکتی ہے۔