پاکستان سپر لیگ 9 ترانہ ’کُھل کے کھیل‘ ریلیز ہوگیا

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کُھل کے کھیل‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنے فن کا جادو جگایا ہے۔

اس حوالے سے پی ایس ایل نے ایک ویڈیو جاری کردی ہے جس میں دونوں گلوکار ایک پرجوش ترانے کے ذریعے میدان میں اترنے والے سورماؤں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تازہ ایڈیشن کا 17 فروری سے لاہور میں آغاز ہورہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 4 سال بعد ایک بار پھر پی ایس ایل ترانہ علی ظفر نے گایا ہے۔

اس سے پہلے بھی انہوں نے یہ ذمے داری بخوبی نبھائی جسے شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی بھی ملی۔

 

دریں اثنا کئی کھلاڑیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر آخری لمحات میں پی ایس ایل 9 سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو بھی پی ایس ایل 9 سے قبل اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کراچی کنگز کو اپنے 2 اہم غیرملکی کھلاڑیوں تبریز شمسی اور جیمی اوورٹن کی محدود دستیابی کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp