پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، بڑے نام شامل ہونے کو تیار

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں ڈیبیو کریں گے۔ وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں ایان بشپ بھی شامل ہیں، ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔

بشپ 2017ء کے سیزن کے بعد دوسری بار ایچ بی ایل میں واپس آئیں گے۔ موریسن مقامی شائقین میں ایک جانا پہچانا نام ہے اور ٹورنامنٹ میں ایک باقاعدہ آواز ہے جبکہ سائمن ڈول نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل بلکہ مختلف بین الاقوامی سیریز کے لیے بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔ ایم بنگوا 2022 ایڈیشن کے بعد دوبارہ آرہے ہیں، جبکہ بوچر، کارک اور ہیز مین بھی پی ایس ایل کے معروف نام ہیں۔

پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان اور عامر سہیل کے ساتھ ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ طارق سعید اور علی یونس اردو کمنٹری کریں گے۔

ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پروڈکشن اس سیزن میں بھی نشریات کے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ بگی کیم سمیت کل 30 ہائی ڈیفینیشن کیمرے دنیا بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اعلی معیار کا ایکشن فراہم کریں گے۔

سپائیڈر کیم کو مائیکروفون اور اسپیکر کی بہتری کے ساتھ بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ میچوں کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی ہو سکیں۔ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہو گی جبکہ اسٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔

شائقین کو میچوں کے دوران اسکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب