نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، پرویزالٰہی

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، انہیں پھنسا کر بلایا اور ذلیل کروا دیا۔ نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا، اب یہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔ اس الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے ان لاڈلوں کو بری طرح مسترد کر دیا

 پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ  ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، نہ الیکشن کیمپین کرنے دی گئی، نہ پولنگ ایجنٹ بیٹھنے دیے گئے، ان سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا عمران خان سے اظہار محبت قابل تحسین ہے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ چھاپے اور گرفتاریوں سے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا، پھر بھی عوام نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں دینے پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر کے مطابق الیکشن میں دھاندلیوں کی نئی مثالیں قائم کی گئیں، ہمارے امیدوار واضح اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن رات کے اندھیرے میں ڈاکا مارکر نتائج بدل دیے گئے۔

ان کا کنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے خالی کمزور ترین حکومت سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے، جمہوریت کی بحالی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت