عوام کو قرض کے جال میں پھنساکر بلیک میل کرنے والی موبائل ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام کو غیر قانونی طور پر قرض فراہم کرنے اور پھر قرض کے چنگل میں پھنسانے والی غیر قانونی پرسنل لون موبائل ایپس کے خلاف نظر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران ایسی ایپس کو بلاک کیا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کرتا ہے اور اس نے ایسی 8 مزید غیر قانونی ایپس کی نشاندہی کی ہے جو کہ مختلف ویب سائٹس، ای میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اینڈرائیڈ پیکیج کٹ (اے پی کے ) فائلوں کے طور پر عوام میں تقسیم کی جا رہی تھیں۔

اس حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مل کر ان غیر قانونی ایپس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

ایس ای سی پی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے تعاون سے انٹرنیٹ گوگل، ایپل پلے اسٹور سے اب تک 132 غیر قانونی ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ ایس ای سی پی، گوگل، ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی جانب سے کی جانے والی مربوط کوششوں نے غیر قانونی ایپس کے آپریٹرز کو مجبور کیا کہ وہ اپنی ایپس کو صارفین تک پہنچانے کے لیے اے پی کے ویب سائٹس، سوشل میڈیا وغیرہ کا استعمال کریں۔ یہ غیر قانونی ایپس صارفین کے لیے کئی طرح کے مسائل پیدا کرتی ہیں جیسے کہ ذاتی معلومات، مالیاتی ڈیٹا تک رسائی اور ان کے ذریعے دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اورہراساں کرنا۔

ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ویب سائٹ یا ای میل یا سوشل میڈیا یا ایسے دیگر ذرائع سے شیئر یا انٹر نیٹ کے کسی لنکس سے لون ایپس،ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

عوام کی معلومات کے لیے غیر قانونی ایپس کی تازہ فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ صارفین کو تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ پرسنل لون ایپس ڈاؤن لوڈ کریں جو کہ صرف گوگل اور ایپل کے آفیشل ایپ اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ ایس ای سی پی کی منظور شدہ پرسنل لون ایپس کی فہرست بھی ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

راولپنڈی پولیس نے اغوا ہونے والا بچہ خیبرپختونخوا سے بازیاب کرالیا، ملزمان گرفتار

ڈینٹیسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا