پی ایس ایل 2024: میچز کے ٹکٹ کہاں سے، کیسے خریدے جاسکتے ہیں؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 سیزن 9 کا آغاز 17 فروری سے ہونے جا رہا ہے، پہلا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کا آغاز 6 فروری سے ہو چکا تھا۔

آن لائن ٹکٹ کیسے خریدیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹ خریدنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے شائقین کو آن لائن پری بکنگ کی سہولت فراہم کی ہے، شائقین آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے pcb.tcs.com.pk  پر جا کر اپنا ٹکٹ بک کر اسکتے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے تمام میچوں میں داخلے کے لیے پیپر ٹکٹ لازمی ہیں، خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل ای ٹکٹ 4 مقامات پر قبول نہیں کیے جائیں گے۔

پیر 12 فروری سے ٹی سی ایس مراکز پر ٹکٹیں فروخت کی گئیں، اسی طرح آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کو بھی ٹی سی ایس کے نامزد کردہ پک اپ مراکز سے یا ٹی سی ایس کے ذریعہ گھر پر پہنچایا جا سکتا ہے۔

 پی ایس ایل 2024 کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے؟

آنے والے ایونٹ کے ٹکٹ کی قیمتوں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا گیا ہے، وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار روپے، پریمیم ٹکٹ 3 ہزار روپے، فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار روپے اور جنرل ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو ہونے والے گرینڈ فائنل کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کچھ اس طرح مقرر کی گئی ہیں۔ وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے، پریمیم ٹکٹ 4 ہزار روپے، فرسٹ کلاس ٹکٹ 2500 روپے اور جنرل ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

کوالیفائنگ میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں، وی آئی پی ٹکٹ 5 ہزار روپے، پریمیم ٹکٹ 2500 روپے، فرسٹ کلاس ٹکٹ 1500 روپے اور جنرل ٹکٹ 750 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 2 ایلیمینیٹر کے وی آئی پی ٹکٹوں کی قیمت 5 ہزار روپے، پریمیم ٹکٹوں کی قیمت 3 ہزار، فرسٹ کلاس ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے، اور جنرل ٹکٹ 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ راولپنڈی اور لاہور میں ہر ایک مرحلے میں 9 میچ ہوں گے۔ ملتان بھی 5 میچوں کی میزبانی کرکے ٹورنامںٹ میں شرکت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp