پی ایس ایل کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی، آئی جی پنجاب

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 ایڈیشن 2024 کے میچز کے لیے پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ پولیس ٹیمیں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور کرکٹ شائقین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ پنجاب میں میچز کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

آئی جی نے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، راستوں اور اسٹیڈیم کے ارد گرد سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن جاری رہیں گے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم، ہوٹلوں اور ٹیموں کے راستوں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

’خواتین کرکٹ شائقین کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی‘۔

انہوں نے ہدایت جاریی کیں کہ وہ میچوں سے قبل ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں تاکہ شہریوں میں آگاہی اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ انہوں نے سڑکوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی، میچز کے دوران مناسب پارکنگ اور ٹریفک پلان پر عمل درآمد پر زور دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں، اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور تعاون فراہم کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ 17 فروری کو ہونے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار