’پی ایس ایل 9 کے ترانے سے اچھا تو ہمارے کزن ٹوئنکل ٹوئنکل سنا دیتے ہیں‘

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا جس میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے

شائقین کی جانب سے علی ظفر کے اس نئے ترانے کو خوب پسند کیا جا رہا ہےاور یہ لانچ ہونے کےبعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر کبھی بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرتے۔ بعض صارفین نے اسے سیاست سے تشبیہ دی ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ احتشام صدیق نے علی ظفر کے ترانے کو عمران خان سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اس ترانے کے بول تو عمران خان کے لیے ہیں۔

جہاں بعض صارفین علی ظفر اور ان کے نئے ترانے کو سراہتے نظر آئے وہیں چند شائقین کو یہ ترانہ اچھا نہ لگا اور انہوں نے کہا کہ اس ترانے سے اچھا تو ہمارے کزن ٹوئنکل ٹوئنکل سنا دیتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ علی ظفر کا یہ ترانہ ان کے گائے ہوئے گزشتہ ترانے سے اچھا نہیں ہے۔

واصف ریحان نے علی ظفر کے نئے ترانے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ گزشتہ سال گائے گئے ترانوں سے بہت بہتر ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ علی ظفر کے گائے گئے سیزن 2 اور 3 کے ترانوں کو کوئی بھی نہیں ہرا سکتا انہوں نے اتنے اونچے معیار ترتیب دیے ہیں کہ خود علی ظفر بھی اس کو شکست نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ علی طفر نے پی ایس ایل کے کُل 3 ترانے گنگنائے ہیں اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔

علی ظفر نےپہلا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘ 2016 میں پرفارم کیا۔

2017 میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے علی ظفر نے ’اب کھیل جمے گا‘ کے عنوان سے ترانہ پیش کیا تھا۔

انہوں نےآخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے