بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے مقدمات میں 19 فروری تک ضمانت میں توسیع مل گئی

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 فروری تک توسیع کردی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے جونیئر وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 19 فروری تک توسیع کردی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے  انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

دوسری طرف عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے ایک مقدمے میں تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے اور یہ بیان دے چکے ہیں کہ 9مئی کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید وغیرہ نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp