وقت آگیا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے: فارمیشن کانفرنس کا اعلامیہ

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کے بھرپور تعاون سے ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ ملک دشمن جعلی خبروں کے ذریعے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا پاکستان اور ان کے اہل خانہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ 25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہرے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف مجھے اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر پر تشدد حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور مسلح افواج کو بدنام کرکے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ بگاڑ پیدا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سودہیں۔ کثرت سے جمع کیے گئے ناقابل تردید شواہد کو نہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے۔

کانفرنس میں شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش

اس موقع پر فورم نے شہدا کی عظیم قربانیوں، جن میں مسلح اَفواج، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے افسران وجوانوں اور سِول سوسائٹی کے شہدا شامل ہیں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فارمیشن کمانڈ کانفرنس کے شرکاء نے یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین مذمت کی۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے  والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف کارروائی پر زور

شرکا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف  پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ، جو کے آئینِ پاکستان کے تحت ہیں کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں امن و استحکام کا عمل خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں: آرمی چیف

شرکا کا کہنا تھا کہ مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی راہ میں کسی بھی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ابہام  پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

شرکا نے کہا کہ افواجِ پاکستان، ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم