کیا پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ کے لیے علی امین گنڈاپور کے نام سے دستبردار ہوگئی؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر اس وقت یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈا پور کا نام بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واپس لے لیا ہے۔

یہ خبر ایس وقت پھیلی جب بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں کا اعلان کیا۔

بیرسٹر گوہر نے دونوں عہدوں پر ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان عہدوں پر نام فائنل ہوچکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے نام پر گوہر علی خان کا مؤقف

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہی تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اور ان کا نام واپس نہیں لیا گیا۔

گوہر علی خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا نام کا اعلان کل کر دیا تھا اس لیے آج خیبر پختونخوا میں اسپیکر، اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نام کا اعلان کیا گیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر، قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل نہیں ہوئے اس لیے ان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلی نامزدگی کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو علی امین گنڈا پور کے نام پر نظر ثانی کا بھی کہا گیا ہے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp