سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن پٹیشنز کی سماعت کے لیے ٹریبیونلز تشکیل دیدیے

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں انتخابی نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں اور تنازعات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے لیے الیکشن ٹریبیونلز تشکیل دے دیے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے صوبے بھر میں الیکشن پٹیشنز کی سماعت کے لیے ٹریبیونلز تشکیل دیے ہیں۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، کراچی ڈویژن کے لیے پرنسپل سیٹ ہائیکورٹ میں الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوگی۔ کراچی ڈویژن میں الیکشن پٹیشنز کی سماعت کے لیے 2 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ بینچ ون جسٹس محمد کریم خان آغا اور بینچ ٹو جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ہوگا۔

سکھر ڈویژن میں الیکشن پٹیشنز کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور حیدر آباد ڈویژن میں جسٹس امجد علی سہتو کریں گے۔ لاڑکانہ ڈویژن میں الیکشن پٹیشنز کی سماعت جسٹس محمد سلیم جیسر کریں گے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے صوبے میں الیکشن پٹیشنز کی سماعت کے لیے ٹریبیونلز کی تشکیل کے لیے خط لکھا تھا۔ الیکشن ٹریبونلز انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی سے متعلق شکایات کی سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟