محمد حفیظ کا کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجوہات سامنے لانے کا اعلان

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی ہے، اور مثبت ریفارمز کی خاطر ہی ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ قبول کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے 4 سال تک کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن نئے چیئرمین کے آتے ہی اسے 2 ماہ تک محدود کر دیا۔

محمد حفیظ نے کہاکہ میں بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر جتنے عرصہ تک ٹیم کے ساتھ رہا ہر چیز کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجوہات سامنے لاؤں گا۔

محمد حفیظ نے اپنے بیان میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ محمد حفیظ کا پی سی بی میں کردار اب ختم ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ہی کہا گیا تھا کہ ہم محمد حفیظ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنے جذبے سے متاثر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp