فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو عموماً 2 پیار کرنے والوں کے درمیان ’ظالم سماج‘ آیا کرتا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں اس مرتبہ یہ ’فرض‘ ایک ریچھ نے انجام دیا جس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر رنگ میں بھنگ ڈال کر ایک خاتون کی خوشی کوفت میں تبدیل کردی۔

گولڈن گیٹ اسٹیٹس کی کیسیڈی سیموز نے بتایا کہ وہ ویلنٹائن ڈے پر جاگیں اور اپنی کار کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ ان کی کار کے اندر کا حصہ ایک بھوکے ریچھ نے چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریچھ نے گاڑی کی مسافر سائیڈ کا اندرونی حصہ پھاڑ دیا۔

وہ ظالم ریچھ ایک خاتون کی کار میں گھس کر کینڈی چرانے کے لیے گھس گیا جو اس کے بوائے فرینڈ نے اگلی سیٹ پر رکھی تھی۔

کیسیڈی نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی میں گھس آنے والے ریچھ نے کچھ ایسے کمالات بھی دکھائے کہ وہ اب نہ تو اپنی گاڑی کا متاثرہ سائیڈ والا دروازہ کھول پا رہی ہیں اور نہ اس کی کھڑکی کا شیشہ نیچیں کرسکتی ہیں۔

تحقیق پر پتا چلا کہ ریچھ یوں ہی خاتون کی گاڑی میں نہیں گھسا تھا بلکہ وہ ان چاکلیٹش کو چرانے آیا تھا جو کیسیڈی کے بوائے فرینڈ نے ان کی گاڑی میں چپکے سے رکھ دیا تھا تاکہ جب وہ ویلنٹائن ڈے کو صبح سو کر اٹھیں اور اپنی گاڑی کا جائزہ لیں تو انہیں ایک سرپرائز ملے۔ لیکن اس ریچھ نے نہ صرف سرپرائز خراب کیا بلکہ قیمتی چاکلیٹس بھی لے اڑا۔

سیموز نے بتایا کہ ریچھ ان چاکلیٹوں کی وجہ سے کار میں گھسا تھا جو ان کے بوائے فرینڈ نے بڑے پیار سے ویلنٹائن کے تحفے کے طور پر ان کا گاڑی کی سیٹ پر رکھ دیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان