انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے؟ شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ انوکھا الیکشن تھا کہ گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا۔ اقتدار کی سیاست سے نکل کر ملک کے مسائل کا سوچیں، عوام کی تکالیف کے حل کی بات کریں۔

احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 والا جیتا ہوا ہے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حالات بہتر ہو جائیں تو الیکشن کرائیں وگرنہ انتشار ہوگا، میری بات درست ثابت ہوئی دیکھ لیا کہ کیا ہوا ہے اور کیا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح آپ معاملات کو ٹھیک نہیں کرسکتے، آج کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں مسئلہ ملک کا ہے، ملک کی بات کریں، یہ ایک ناکام الیکشن ہے۔

 

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر آدمی اقتدار کی بات کر رہا ہے کہ مجھے اقتدار مل جائے، جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہ حکومت بنالے گا، جو بھی حکومت میں آیا تمام جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی تو حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

ایک سوال کے جواب پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب فارم 47 سے کمپرومائز کرنا ہوگا۔ اپنے کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 5واں سال ہے کیس چلتا ہے نہ یہ پتا چلتا ہے الزام کیا ہے؟ یاد رہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی بھرتی کے ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ