پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو شدید برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں، سوموار کو بھی بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں
پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 22 فروری تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی، مری جانے والے سیاحوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط کریں، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے نے موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں 17 سے 22 فروری تک شدید بارش اوربرفباری کے امکانات ہیں۔
سیاح سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔
اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ محفوظ رہیں. #SnowFallMurree #StayAlertStaySafe #pdma
@PunjabTourismPK @TDCPOfficial
@Govtofpunjab pic.twitter.com/b1pXN7WraG— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) February 17, 2024
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، سیاحوں کو معلومات دینے کے لیے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کیا ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری (رات) سے 21 فروری کے دوران ملک کےبالائی / وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش (پہاڑوں پر برفباری) جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس دوران دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
17 فروری کی رات سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
اس دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
18 اور19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان میں 18 فروری کی شام/رات اور 19 فروری کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ میں 18 سے 20 فروری کے دوران صوبہ کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
18 سے 20 فروری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
آندھی، بارش اور برفباری کے دوران کسانوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت اور تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران ’الرٹ‘ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔