پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

پرویز خٹک کے استعفے کے بعد محمود خان قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوں گے۔

محمود خان قائم مقام چیئرمین ہوں گے، ترجمان پی ٹی آئی پی

ادھر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگش نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے انتخابات میں پارٹی کی ناکامی اور صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کے استعفے کی منظوری دیدی ہے، جب کے بعد سابق وزیراعلیٰ محمود خان کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کل کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور استعفیٰ بھیج دیا۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی کے بعد عمران خان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی جماعت کا قیام عمل میں لایا تھا۔

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی جماعت عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی تاہم نتائج اس کے برعکس آئے ہیں اور پرویز خٹک اپنی نشست بھی ہار گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کو نوشہرہ میں بدترین شکست، پی ٹی آئی کے امیدوار ساتوں نشستیں جیت گئے

پرویز خٹک نے الیکشن سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے صوبے میں 2 بار جو حکومت کی ہے اس میں بھی ہمارا کردار تھا ورنہ کبھی ایسا ممکن نہ ہوتا۔

اس سے قبل انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی پرویز خٹک نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے تاہم انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں میں فی الحال آرام کر رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp