پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 9 کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہو گیا ہے، تقریب کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیاہے۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آج باغات کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوا۔
یہ ایونٹ اس ٹورنامنٹ کے آغاز کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا، تقریب میں عارف لوہار، علی ظفر، نوری، ساحر علی بگا، آئمہ بیگ اور دیگر نے اپنی پرفارمنس دکھائی، شائقین نے انہیں خوب داد دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ٹی 20 ٹورنامنٹ نو سیزن سے چل رہا ہے، کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد پی ایس ایل کا جاری رہنے انتہائی خوش آئند بات ہے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1758850091035611440?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1758850091035611440%7Ctwgr%5Ea949e31e5486031ba5df206182914da93f3eea10%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2F208739880-excitement-soars-as-psl-9-commences-with-vibrant-opening-gala
2009 میں سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کی بس پر ہونے والے حملے کے بعد بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان سے باہر رکھنا پڑتا تھا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1758853470885421211?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1758853470885421211%7Ctwgr%5E88218e70a33d1aa976500a18bb9a54536cc3b3d9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2F208739880-excitement-soars-as-psl-9-commences-with-vibrant-opening-gala
پی ایس ایل 2024 میں لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ 2 مرتبہ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم سے ہے اور وہ مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 2 مرتبہ چیمپئن شپ جیت رکھی ہے۔