آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نےحلف اٹھالیا

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے باضابطہ طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزراء سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں آزاد کشمیر کے منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے۔

فیصل ممتاز راٹھور کی کابینہ میں میان عبدالوحید سینئر وزیر کے طور پر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

حلف اٹھانے والے دیگر وزراء میں جاوید ایوب، قاسم مجید، بازل نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی، دیوان علی خان چغتائی، ملک ظفر، ضیاء القمر، محمد حسین، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، چوہدری یاسر سلطان، عامر یاسین، چوہدری ارشد، رفیق نیر، محمد حسین علی شان سونی، اور فہیم اختر ربانی شامل ہیں۔

مشیران میں سردار فہد یعقوب اور احمد صغیر نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: نومنتخب وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا، پی پی نے عوام کے ساتھ رشتہ دوبارہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی، فیصل راٹھور

ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج ہی وزراء میں محکموں کے قلمدان تقسیم کریں گے، اور کابینہ کی مکمل ذمہ داریوں کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘