’دنگل گرل‘ سوہانی 19 برس کی عمر میں چل بسیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دنگل‘ کی چائلڈ اداکارہ سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ سوہانی نے سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں بھارتی ریسلر ببیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

کم سنی میں دنیا سے رخصت ہونے والی اداکارہ کی ناگہانی موت کا جب عامر خان کو علم ہوا تو انہوں نے بھی سوہانی کے انتقال پر آنکھوں میں آنسو لیے شدید دکھ کا اظہار کیا۔ عامرخان کی پروڈکشن ٹیم عامرخان پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر سوہانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ سوہانی کے انتقال کی خبر سن کر بہت بڑا صدمہ ہوا، ہم سوہانی کی والدہ پوجاجی اور ان کے پورے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، بہت باصلاحیت نوجوان لڑکی، ٹیم کی کھلاڑی، ان کے بغیر ’دنگل‘ اتنی عظیم نہیں بن سکتی تھی۔ سوہانی، تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں ستارے کی طرح زندہ رہوگی، تمہاری روح کو سکون ملے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوہانی کی موت ادویات کے مضر اثرات کے باعث ہوئی ہے۔ سوہانی کا حال ہی میں حادثہ ہوا تھا اور وہ اس کے علاج کے لیے ادویات لے رہی تھیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ادویات کے مضر اثرات کی وجہ سے سوہانی کے جسم میں پانی کی مقدار بڑھنے لگی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی