ایران: نوجوان نے باپ سمیت خاندان کے 12 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صوبے کرمان میں گھریلو تنازع پر 30 سالہ نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 12 رشتہ داروں کو قتل کر دیا. یہ لرزہ خیز واقعہ صوبہ کرمان کے قصبے فریاب کے قریب پیش آیا، جس کی تصدیق صوبائی چیف جسٹس ابراہیم حمیدی نے کی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مجرم نے تباہ کن حملہ کرنے کے لیے کلاشنکوف ہتھیار کا استعمال کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حملہ آور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کم ہی پیش آتے ہیں، اس کی وجہ وہاں کا سخت قانون ہے، کیوں کہ انتظامیہ شہریوں کو صرف آتشیں اسلحہ اور شکار کرنے والی رائفلیں رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔

اس قبل جنوری کے اوائل میں بھی ایک پرتشدد واقعہ پیش آیا، جب اسی صوبے میں واقع ایک فوجی اڈے کے اندر نئے بھرتی ہونے والے فوجی اہلکار نے فائرنگ کی۔ حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے کم از کم 5 ساتھی فوجیوں کی جانیں لے لیں۔

یاد رہے 2022 میں بھی ریاستی دفتر سے نکالے جانے کے بعد ایک ملازم نے خود کو قتل کرنے سے پہلے دفتر میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔

2016 میں بھی ایران کے جنوب میں دیہی علاقے میں 26 سالہ شخص نے اپنے 10 رشتہ داروں کا قتل کیا تھا۔

واضح رہے ایران میں حالیہ برسوں میں امریکی پابندیوں کی وجہ سے بگڑتے ہوئے معاشی حالات سے دوچار ہونے کے باعث تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ