خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ایک نوٹیفکیشن میں جیتنے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے 3 روز کے اندر اپنی پسند کی سیاسی جماعت سے الحاق کرلیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں کامیاب ہونے والوں میں این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ، این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان اور این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں این اے 19 صوابی سے اسد قیصر کی کامیابی اور این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کی کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک رکن کی کامیابی کا بھی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے میں قومی اسمبلی کی مجموعی 45 نشستیں ہیں جن میں خواتین کے لیے 10 مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp