پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں کریں گے۔
مزید پڑھیں
ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے بتایا کہ وفاق میں کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل سے فی الحال اتحاد نہیں ہوا، بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد امیدواروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
اب پی ٹی آئی کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جا رہی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔