نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال دیے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دیے گئے ہیں، اب پاکستان کرکٹ بورڈ براہِ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔
مزید پڑھیں
اس فیصلے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت کو جوابدہ نہیں ہوگا۔
اقدام سے سیکریٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ذکا اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے جنہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔