بلوچستان کی مخلوط حکومت میں کون کون شامل ہوگا؟

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں نے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ وفاق میں 6 جماعتی اتحاد پر مبنی حکومتی اتحاد نے مرکز اور صوبوں سے متعلق فارمولے طے کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فارمولے میں مرکز مسلم لیگ ن جبکہ صوبوں میں وہ سیاسی جماعت حکومتی بنائیں گی جو اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

سندھ میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں اور اسی طرح پنجاب میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت موجود ہے۔

مزید پڑھیں

 جہاں تک بلوچستان کا معاملہ ہے تو وہاں کسی ایک جماعت نے بھی بھاری اکثریت حاصل نہیں کی ہے۔ صوبے میں مجموعی طور پر 51 جنرل نشستیں موجود ہیں۔

حالیہ پارٹی پوزیشن کا جائزہ لیا جائے تو مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف 11، 11 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی تاہم گزشتہ روز 3 آزاد امیدواروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی 13 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے جس کے بعد وہ پارٹی صوبے میں حکومت بنانے کے لیے فیورٹ ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچیں گے جہاں بلوچستان میں حکومت سازی سمیت دیگر امور سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی جبکہ باہمی مشاورت کے بعد آئندہ 2 روز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے امیدوار کا نام فائنل کیا جائے گا۔

دوسری جانب صوبائی صدر جعفر مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

صوبے کے سینیئر صحافی جلال نور زئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کسی بھی سیاسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں 2 سے 3 سیاسی جماعتیں مل کر مخلوط حکومت بنائیں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ف اور بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں حکومت بنائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا تاہم حکومت سازی کا سلسلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل