اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات کی فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد میرے گھر چھاپہ مارا گیا۔
مزید پڑھیں
رات ایک بجے میرے گھر کا دروازہ توڑا گیا، ہمیں ہراساں کیا گیا۔ پولیس اور ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالیں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں، جواب مانگ لیتے ہیں عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔