جناح ہاؤس حملہ کیس میں 29 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 29 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ عائشہ علی، بلال لطیف، محمد جہانگیر، خلیل، احمد، بلال ارشد، دوست محمد، حمید اللہ، طیب جمیل، محمد امجد کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

اس کے علاوہ محمد راشد، بلال ادریس، شاہد محمود، محمد فیاض، ندیم الطاف، محمد عمران، سید علی، فردوس محمد، محمد شعیب، محمد لطیف، رضا علی، عابد رفیق اور محمد یار گل کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

عدالت نے فقیر سید ارسلان، محمد عارف، معظم علی، شعبان علی، فرحان بخاری اور عامر فاروق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

انسداد د ہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت کے مطابق کچھ ملزمان کی ضمانتیں میڈیکل گراؤنڈ پر منظور کی گئی ہیں۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

دوسری جانب 9 مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

اس کے علاوہ تھانہ شادمان کو جلانے کے ہی مقدمے میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp