تیسری شادی سے قبل اپنے شوہر کے تمام طلاق ناموں کی تصدیق خود کی، ریحام خان

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی، مصنفہ اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ پہلی بیوی ہوتے ہوئے مرد کی دوسری، تیسری شادی کے خلاف ہیں، یہی وجہ ہے کہ تیسری شادی سے قبل میں نے اپنے شوہر کی طلاق کی خود تصدیق کرنے کے بعد ان سے شادی کی۔

ایک ’پوڈ کاسٹ‘ میں خصوصی انٹرویو کے دوران ریحام خان نے اپنی عمر سے کئی زیادہ کم عمرلڑکے کے ساتھ شادی پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ  ’ جب لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ’اوہ! اس نے تو اپنی عمر سے کئی زیادہ چھوٹے لڑکے سے شادی کی ہے‘  لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ میری پہلی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی تھی جو مجھ سے 16 سال بڑا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hafiz Ahmed (@hafizahmedofficial)

انہوں نے کہا کہ پھرلوگ مجھ پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ’ میں نے دوسری شادی ایک ایسے شخص سے کی جو مجھ سے 22 سال بڑا تھا۔‘ ’میرا سوال ہے کہ لوگ کم عمرخواتین سے شادی کرنے پرمردوں پرتنقید کیوں نہیں کرتے؟

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے طور پراگر میں طلاق یافتہ ہوں، تو یہ ایک ٹیگ بن جاتا ہے، لیکن مردوں کوایک سے زیادہ طلاقیں حاصل کرنے اور متعدد شادیاں کرنے کے باوجود، کبھی بھی یہ لیبل نہیں لگایا جاتا۔

ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیں گی تو انہوں نے کہا کہ ’میں مردوں کی ایک ساتھ کئی شادیاں کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرمیرے شوہردوسری شادی کرنا چاہتے ہیں توپھرانہیں مجھے چھوڑنا پڑے گا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ جب میں نے تیسری شادی کی تو میں نے اپنے شوہر کی طلاق کے کاغذات خود دیکھنے اور تحقیقات کرنے کے بعد اس سے شادی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ ریحام خان ایک ٹی وی ہوسٹ، مصنفہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بین الاقوامی میڈیا سے بطور موسمیاتی رپورٹر کیا تھا۔

بعد میں ریحام خان پاکستان منتقل ہو گئیں جہاں وہ ایک معروف پاکستانی نیوز اینکر بھی بن گئیں، ریحام خان اپنی زندگی میں اس وقت مقبول ہوئیں جب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی۔

ریحام خان اور عمران خان کے درمیان یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی، ریحام خان نے عمران خان سے طلاق حاصل کرنے کے بعد دسمبر 2022 میں اپنے سے کئی زیادہ کم عمر لڑکے مرزا بلال کے ساتھ تیسری شادی کر لی۔ ریحام خان ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp