تمباکو نوشی قوت مدافعت کو کیسے خوفناک حد تک متاثر کرتی ہے؟

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ تمباکو نوشی انسانی قوت مدافعت کے نظام میں ایسی تبدیلیاں پیدا کردیتی ہے کہ اسے چھوڑنے کے باوجود بیماریاں اور انفیکشن انسان کا برسوں تک پیچھا نہیں چھوڑتے۔

فرانس میں کی گئی ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی وقت کے ساتھ ساتھ انسان کے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے اور بعض اوقات انسان گنٹھیا جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

تمباکو نوشی کرنے والوں کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ جب وہ یہ عادت ترک کرتے ہیں تو ان کا قوت مدافعت کا نظام ایک سطح تک بہتری ظاہر کرتا ہے، تاہم وہ کئی سال تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکتا۔ ریسرچ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو شخص جتنی زیادہ تمباکو نوشی کرتا ہے، اس کا قوت مدافعت کا نظام اتنی ہی تیزی سے تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو نوشی کے مدافعتی نظام پر ظاہری اور طویل مدتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ظاہری اثرات تمباکو نوشی چھوڑنے سے ختم ہوجاتے ہیں لیکن طویل مدتی اثرات کئی سال تک انسان میں قوت مدافعت کے نظام میں موجود رہتے ہیں اور مسلسل اس میں تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر البرٹ ریزو کو کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو یہ بات بہت عرصہ پہلے سے معلوم ہے کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کے باعث صرف پھیپھڑے ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ یہ قوت مدافعت کے نظام کے تمام مسائل کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے باوجود انسان کو پھیپھڑوں کی بیماریوں کے علاوہ دیگر بیماریاں بھی لاحق ہوتی رہتی ہیں۔

ریسرچرز نے تمباکو نوشی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے اس عادت کو ترک کردیں۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ طویل مدت تک اپنی قوت مدافعت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو تمباکو نوشی سے خود کو بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘