8 سالہ اشوتھ کوشک نے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے کا کارنامہ کیسے انجام دیا؟

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 سال 6 ماہ اور 11 دن کی عمر میں اشوتھ کوشک سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ کلاسیکی ٹورنامنٹ میں شطرنج کے گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے، سنگاپور میں رہنے والے اشوتھ کوشک نے برگڈورف سٹیڈتھاؤس اوپن کے راؤنڈ 4 میں پولینڈ کے 37 سالہ جیسک اسٹوپا کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

شطرنج سے معتلق خبریں دینے والی ویب سائٹ چیس ڈاٹ کام کے مطابق پچھلا ریکارڈ صرف پچھلے مہینے اس وقت کے 8 سالہ لیونیڈ ایوانووچ نے قائم کیا تھا، جو 9 سال سے کم عمر کے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے جنہوں نے کلاسیکی ٹورنامنٹ میں گرینڈ ماسٹر کو شکست دی تھی۔ لیکن تاریخ رقم کرنے والے اشوتھ کوشک، سربیا کے لیونیڈ سے 5 ماہ چھوٹے ہیں اس لیے یہ اعزاز ان کے نام رہا۔

اشوتھ کوشک نے گرینڈ ماسٹر اسٹوپا کو شکست دینے کے بعد چیس ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے، میں نے جس طرح اس کھیل کو کھیلا مجھے اس بات پر فخر ہے۔ اشوتھ نے بتایا کہ وہ 2015 میں ہندوستان میں پیدا ہوئے، اشوتھ نے دنیا بھر میں نوجوانوں کے متعدد ٹورنامنٹ جیتے ہیں لیکن اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کی خوشی الگ ہے۔

چیس ڈاٹ کام کے مطابق اشوتھ کوشک متعدد ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے پہلے ہی اپنا نام بنا چکے ہیں، وہ 2022 میں ورلڈ انڈر 8 ریپڈ چیمپئن بھی رہ  چکے ہیں۔ وہ سوئٹزرلینڈ میں اس ہفتے کے ٹورنامنٹ میں 12 ویں نمبر پر رہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مخالفین کو مزید مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔

چیس داٹ کام کو انٹرویو دیتے ہوئے اشوتھ کے والد نے کہا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے کبھی شطرنج نہیں کھیلی، لیکن یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ان کے بیٹے نے اس کھیل میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا دن میں 7 گھنٹے شطرنج کھیلنے کی پریکٹس کرتا ہے۔ انہوں نے بیٹے کے مستقبل کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ